اوکاڑہ،ٹریفک حادثے میں میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق
اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر 31کلاسن کے قریب کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی بچے سمیت جاں بحق اور نعشیں ہسپتال منتقل پولیس کی تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق فتح پو ر شریف اوکاڑہ کا رہائشی محمد نواز اپنی بیوی شریفاں بی بی اور 4سالہ بیٹے دلاور کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار براستہ اوکاڑہ دیپالپور روڈ اپنے عزیزوں کو ملنے کے لئے جارہاتھا ،جب وہ 31کلاسن کے قریب پہنچاتو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آگئے، حادثہ کے نتیجہ میں محمد نواز اس کی بیوی اور 4سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو1122نے نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی ، پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔