منیٰ،عرفات میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ،الشیخ حسین حیدر جمل الیل

منیٰ،عرفات میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ،الشیخ حسین حیدر جمل الیل

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)خادم حرمین شریفین کے حکم پر پاکستان سے آنے والے ضیوف الرحمن کا مکتب نمبر3کے زیر اہتمام جدہ،مکہ،مدینہ میں ریڈ کارپٹ استعمال کیا گیا ہے منیٰ،عرفات میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،اس سال منٰی میں جپسم بورڈ،اے سی والے خیمے،پرائیویٹ واش روم،ملٹی ڈشز،بوفے،24 گھنٹے چائے،منرل واٹر فراہم کریں گے ،عرفات میں بھی منیٰ والی سہولیات فراہم کریں گے سعودی معلم مکتب نمبر3الشیخ حسین حیدر جمل الیل نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی تعلیمات کے مطابق منیٰ،عرفات میں انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے ،سعودی معلم نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے اللہ کے مہمانوں کے استقبال اور ان کے لیے ہر مرحلہ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

الشیخ حسین حیدر جمل الیل

مزید : صفحہ آخر