نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں چھت گرنے سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،رپورٹ طلب

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں چھت گرنے سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قصور کے علاقے میں چھت گرنے کے باعث تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ نگران وزیر اعلی نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

اظہار افسوس

مزید : صفحہ آخر