ہالینڈ میں خاکوں کی نمائش کیخلاف سُنّی تحریک کا ملک گیر یوم مذمت
لاہور، اسلام آباد، کراچی(آئی این پی)پاکستان سنی تحریک نے ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف جمعہ کوملک گیر یوم مذمت منایا اورجڑواں شہروں سمیت ملک بھرکی مساجد میں خطباتِ جمعہ کے دوران گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ کئی شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔جمعہ کو پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدرڈاکٹرشاہدحسین،ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر، علامہ مجاہدعبدلرسول خان،مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ وسیم عباسی،علامہ طارق قادری ودیگرنے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈکی فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ وائلڈرزکی جانب سے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بد ترین انتہا پسندی ہے ،گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کو عالمی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہے،عالمی برادری شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،مذموم اعلان سے پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائدمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکرہالینڈکامتفقہ بائیکاٹ کیاجائے،نگران پاکستانی حکومت کی جانب سے ہالینڈ کے سفیر کودفترخارجہ طلب کرکے محض احتجاج ریکارڈ کراناکافی نہیں بلکہ اسے سفیر کو فوری ملک بدرکرنے کا اعلان کیاجائے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے،ہر مسلمان ناموس رسالت ؐ کے تحفظ میں جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے، آزادئ اظہار رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا ہر گز نہیں ہے ، فرانس میں مساجد کی تعمیر، داڑھی رکھنے اور حجاب پرپابندی بھی انتہا پسندی ہے،یورپی یونین کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
خاکے؍ مذمت