ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ

اسلام آباد(آن لائن) نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کوشمال بندر میں آپریشنل امورپربریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران نیول چیف کی پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف ظفرمحمودعباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اورکردار کی بھی تعریف کی۔

ایڈمرل ظفر عباسی

مزید : صفحہ آخر