چائے والا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا

چائے والا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔این اے 41باجوڑ سے منتخب ہونیوالے گل ظفر خان کا کہنا ہے حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا،میرا ہدف ہے قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤ ں ،میرے پاس ایک ہی موقع ہے اپنے علاقے کے مسائل حل ، عوام کی توقعات پر پورا اتروں ۔

چائے والا

مزید : صفحہ آخر