میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، پی ٹی آئی کا مقابلہ کر کے دکھائینگے

میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، پی ٹی آئی کا مقابلہ کر کے دکھائینگے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں یہ امید ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہم شہباز شریف کو کامیاب کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور مذہبی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں یہ یقین ہیں کہ آزاد ارکان بھی شہبازشریف کی ملکی خدمات کو سامنے رکھ کر ان کوووٹ دیں گی ۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری لوگوں کے لئے آواز اٹھانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم اسمبلی ہے اور جب ہم اسمبلی جائیں گے تو پھر اسمبلی کا نقشہ بھی دیکھنے کے قابل ہو گا ہم پی ٹی آئی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے اور اس کو مقابلہ کرکے دکھائیں گے پی ٹی آئی کب تک دوسروں کی بیساکھیوں کے سہارے ہمارا مقابلہ کرے گی آخر کار فتح متحدہ اپوزیشن کے حصے میں ہی آئے گی۔

رانا ثناء اللہ

مزید : صفحہ اول