جمہوری روایات کو سامنے رکھ کر اہم مسائل پر بات کریں گے

جمہوری روایات کو سامنے رکھ کر اہم مسائل پر بات کریں گے

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو بھی کریں گے وہ جمہوری روایات کو سامنے رکھ کر ہی کریں گے پی ٹی آئی نے جو بویا ہے وہ اس کو کاٹنا تو پڑے گا اگر کوئی رکن اپنی رائے کااظہار کرنا چاہتا ہے تو اسمبلی اس کیلئے ایک بہترین فورم ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن اپنے اعلان کے مطابق اسمبلی جائے گی اور اس میں اپنی بھرپور آواز بھی بلند کرے گی ہم نے اسمبلی جانے کا فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز بھی نہیں ہے کہ ہم اسمبلی جا کر ایشو پر بات نہیں کریں گے ہم ایشو ٹو ایشو بات کریں گے اور پی ٹی آئی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

مزید : صفحہ اول