اپوزیشن اسمبلی کا حسن جمہوری نقشے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا

اپوزیشن اسمبلی کا حسن جمہوری نقشے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا

جے یو آئی کے مرکز ی رہنما حافظ حسین احمد نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی کا حسن تو اپوزیشن کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور جب اپوزیشن اسمبلی میں جائے گی تو یقینی طور پر اس سے جمہوری نقشے کی خوبصورتی میں ہی اضافہ ہو گا اگر پی ٹی آئی کو یقین ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں تو پھر عمران خان اپنے لاہور کے حلقے کی دوبارہ گنتی کو رکوانے کے لئے کیوں عدالت گئے ہیں پہلے تو انہوں نے بڑی شوخی ماری تھی کہ جس حلقے کو کہیں گے میں کھول دوں گا لیکن جب دوبارہ گنتی میں ان کے ووٹ کم ہونا شروع ہوگئے توا س کے ساتھ ہی وہ اس گنتی کو رکوانے کے لئے عدالت چلے گئے وہ جو ماضی میں کرتے رہے ہیں اس کیلئے اپنے آپکو ذہنی طور پر تیار کر لیں۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول