حکومتی امیدوار کو ٹف ٹائم ، اپوزیشن اتحاد کو جتوانے کی کوشش کرینگے

حکومتی امیدوار کو ٹف ٹائم ، اپوزیشن اتحاد کو جتوانے کی کوشش کرینگے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھرپو ر شرکت کرے گی اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سید خورشید شاہ کو کامیاب کروانے کی نہ صرف بھرپور کوشش کرے گی بلکہ اس سلسلے میں حکومتی امیدوار کو ٹف ٹائم بھی دے گی ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن اس اجلاس میں بھرپور شرکت بھی کرے گی اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لے گی تو اس طرح سے قومی اسمبلی کا نقشہ دیکھنے والا ہو گا اور اس سے یقینی طور پر جمہوریت کو پروان چڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع بھی ملے گا پیپلز پارٹی کی کوششوں کی وجہ سے آج متحدہ اپوزیشن وجود میں آئی ہے اور سب نے ہماری درخواست پر اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا ہے جو بڑی اچھی بات ہے اس سے پاکستان میں جمہوری روایات کو فروغ ملے گا۔

نوید قمر

مزید : صفحہ اول