جشن آزادی پر ہمیں نفرتوں کو مٹا کر یکجان ہونے کا عہد کرنا ہوگا، منشاء اللہ بٹ

جشن آزادی پر ہمیں نفرتوں کو مٹا کر یکجان ہونے کا عہد کرنا ہوگا، منشاء اللہ بٹ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ 14اگست جشن آزادی کے موقع پر ہمیں نفرتوں کو مٹا کر استحکام پاکستان کی خاطر یکجان ہو جانے کا عہد صمیم کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ’’جشن آزادی ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کا دن یہ تقاضا کرتا ہے کہ تمام پاکستانی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر وطن عزیز کی فلاح وبہبود کی خاطر مثالی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وقار میں اضافے سے ہی ہماری زندگی ، عزت اور خوشحالی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار قوم کے اتحاد پر بھی منحصر ہے آج ہمیں اپنی صفوں میں بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔

منشاء اللہ بٹ

مزید : صفحہ آخر