عبدالعلیم خان، اظہر قیوم اور مدثر ناہرہ کی قومی احتساب بیورومیں پیشی

عبدالعلیم خان، اظہر قیوم اور مدثر ناہرہ کی قومی احتساب بیورومیں پیشی

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان آف شور کمپنی کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے جن سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ اور ان کے بھائی مدثر ناہرہ بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیش ہوئے جنہیں سوالنامہ دیا گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو جمع کرائے گئے جوابات اور ریکارڈ سے متعلق سوالات کرنے کیلئے دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔ نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم نے علیم خان سے تقریباً ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ اور ان کے بھائی مدثر ناہرہ کو بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس طلب کیا گیا تھا ۔دونوں بھائیوں سے تقریباً چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہیں سوالنامہ دیا گیا ۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے کے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔ نیب کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہوں ،آئندہ بھی جب نیب بلائے گی تو پیش ہوں گا۔

نیب/پیشیاں

مزید : صفحہ آخر