فیصل واوڈا،جمیل احمد اورشہزاد اعوان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا ، جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کامیاب امیدواروں کی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم سامنے آ گیا۔فیصل واوڈا، کیپٹن جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست نمٹا دی۔شکست کھانے والے شہبا ز شریف، حکیم بلوچ اور صالحین نے دوبارہ گنتی کرانے کی درخواستیں کی تھیں۔عدالت نے فریقین کو ٹربیونلز سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے حکم دیا ٹربیونلز ایک ماہ کے اندر دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کریں۔فیصل واوڈا این اے 249، جمیل احمد 237، شہزاد اعوان پی ایس 116سے کامیاب ہوئے تھے۔
نوٹیفکیشن حکم