سی ڈی اے نے فاروق ستار سمیت 4سابق ارکان سے پارلیمنٹ لاجز کے کمارے خالی کر الئے

سی ڈی اے نے فاروق ستار سمیت 4سابق ارکان سے پارلیمنٹ لاجز کے کمارے خالی کر الئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیم نے انتخابات میں شکست کے باوجود پارلیمینٹ لاجز پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، جعفر اقبال سمیت 4 پارلیمنٹیرین کے فلیٹس تالے توڑ کر خالی کرا لئے اور باقی 48 سابق ارکان کو2و دنوں میں لاجز کا قبضہ چھوڑنے کی حتمی وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 52 سابق پارلیمنٹرین کو تین مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے جن میں کہا گیا کہ انتخابات میں شکست کے بعد آپ کا قانونی استحقاق پارلیمینٹ لاجز میں رہنے کا نہیں اور اب نئے جیت کر آنے والے پارلیمنٹیرین کو لاجز کے فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے اس لئے فوری طور پر فلیٹس کو خالی کر دیا جائے لیکن تین نوٹس کے باوجود بھی 52 سابق پارلیمنٹیرین کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس کے بعد سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کوکارروائی کرنا پڑی۔

سی ڈی اے /آپریشن

مزید : صفحہ اول