ویلنشیاٹاؤن میں ایک ہزار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

ویلنشیاٹاؤن میں ایک ہزار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

لاہور( خصوصی رپورٹ)ویلنشیاء ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا آغاز، گرین ویلنشیاء سیکرٹری خواجہ عاصم، فنانس سیکرٹری فخر بٹ اور دیگر مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین نے مشہور ڈیزائنرز ماریہ بی کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ شروع میں ایک ہزار نئے پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ مہم 10اگست سے 14اگست تک رہے گی جس میں پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ویلنشیاء ٹاؤن سوسائٹی اس سلسلے میں فری پودے کھاد اور مالی کی سہولتیں دے گی۔ پچھلے دو سالوں میں 13500پودے لگائے جا چکے ہیں۔ یہاں کے رہائشی خواجہ عاصم کی خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس شجرکاری میں فنانس سیکرٹری فخر بٹ صاحب بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ویلنشیا

مزید : صفحہ آخر