موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکول آج کھلیں گے

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکول آج کھلیں گے

لاہور( این این آئی)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری تعلیمی ادارے آج (ہفتہ )11اگست کو کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت کی وجہ سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں 17مئی سے 10اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔ اب صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے آج بروز ہفتہ تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے ۔اس سلسلہ میں سکولوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

موسم گرما

مزید : صفحہ آخر