اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور نیئربخاری کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور نیئربخاری کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اورنیئربخاری کی سیکیورٹی بحال کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں کرتے ہوئے دونوں سابق چیئرمین سینٹ کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اورنیئربخاری کی سیکیورٹی بحال کرنیکی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے حکم دیا کہ وسیم سجاد اورنیئربخاری کوقانون کے مطابق سیکیورٹی دی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -