این اے 131 ، ہمایوں اختر نے انتخابی مہم شروع کر دی
لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اپنی نشست این اے 131 چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن ہمایوں اختر نے پہلے ہی بطور امیدوار سٹیکرز چھپوا کر مہم شروع کر دی ہے۔سٹیکرز پر حلقہ این اے 131 اور انتخابی نشان بلا کے ساتھ ہمایوں اختر کا نام تحریر ہے۔ این اے 131 میں ولید اقبال بھی ٹکٹ ملنے کے امیدوار ہیں تاہم عمران خان نے تاحال کسی کو این اے 131 کے ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار نامزد نہیں کیا۔ولید اقبال کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے انہیں اس حلقے کے لئے بطور امیدوار نامزد کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہمایوں اختر نے تحریکِ انصاف میں شمولیت ہی عمران خان کے اس وعدے پر کی تھی کہ انہیں این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
ہمایوں اختر