گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کو سپورٹس افسر نہ بنانے کیخلاف درخواست پرجی ایم ریلوے کو نوٹس

گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کو سپورٹس افسر نہ بنانے کیخلاف درخواست پرجی ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کو پاکستان ریلوے میں سپورٹس افسر نہ بنانے کے خلاف دائردرخواست پرجی ایم پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ویٹ لفٹر اویس اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کا موکل پاکستان ریلوے میں سپورٹس انچارج کے طور پر کام کر رہا ہے ،ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا نام روشن کیا ، دو سونے کے تمغے حاصل کئے،پاکستان ریلوے میں سپورٹس افسر کے عہدہ پر ترقی کا اہل ہے اور اس نے عہدہ پر ترقی کے لئے متعلقہ افسران کو متعدد درخواستیں دیں، میرٹ پرآنے کے باوجود ترقی کے لئے نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ سیاسی بنیادوں پر طارق محمود کو سپورٹس افسر لگا دیا گیا ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ طارق محمود کی تقرری کو کالعدم اور درخواست گزار کو سپورٹس افسر کے عہدہ پر تقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -