بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی

پاکپتن ( مانیٹر نگ ڈیسک) بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔میاں خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل خاور مانیکا کی نور بخاری سے شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم سابق اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

بشریٰ مانیکا

مزید : صفحہ اول