اسد قیصرقومی اسمبلی کے 13ویں سپیکر ہوں گے

اسد قیصرقومی اسمبلی کے 13ویں سپیکر ہوں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لئے اسد قیصر کو نامزد کر دیا گیا ، منتخب ہونے کے بعدوہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے، 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں،سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو ئے ۔ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اسدقیصر قومی اسمبلی کے 12وئیں سپیکرقومی اسمبلی ہو ں گے ۔اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواکے ضلع صوابی کے علاقے مرغز سے ہے ۔ تحریک انصاف جوائن کرنے سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ہیں ۔ 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی جس کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔2013کے الیکشن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد انہیں صوبہ کے 14واں اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ اول