خواتین کی مخصوص سیٹوں پر منتخب ممبران اسمبلی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کیلئے ووٹ دینے سے روکنے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

خواتین کی مخصوص سیٹوں پر منتخب ممبران اسمبلی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خواتین کی مخصوص سیٹوں پر منتخب ممبران اسمبلی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ دینے سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پنجاب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ یہ درخواست خاتون شہری زوبیہ اعجاز کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 222 کے ذریعے مخصوص نشستوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ضروری ہے ،عام الیکشن کے ذریعے مخصوص نشستوں پر 188خواتین کا چناؤکیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کی 128 اور پنجاب اسمبلی کی 60 ریزرو سیٹیں ہیں ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا چناؤ قریب ہے،قانونی طور پر یہ ریزرو سیٹوں پر منتخب ہونے والی ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کی اہل نہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریزرو سیٹوں پر کامیاب ہونے والی ممبران اسمبلی کو مشروط ووٹ کاسٹ کرنے اور ریزرو سیٹوں پر سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے چناؤ کا حکم دیا جائے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -