جنرل باجوہ سے افغا ن سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات

جنرل باجوہ سے افغا ن سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق جس میں دو طرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں افغان سفیر نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کی ’’امن اور سلامتی کیلئے پاکستان اور افغانستان کا امن پلان ‘‘میں ہونیوالے وعدوں کی طرف توجہ دلائی تاکہ ہماری امن کی کوششوں اور تشدد کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول