مجھے پاکستان لانے کی کوششیں پہلے کی طرح ناکام ہونگی،حسین حقانی

مجھے پاکستان لانے کی کوششیں پہلے کی طرح ناکام ہونگی،حسین حقانی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ انہیں پاکستان واپس لانے کیلئے کئے جانیوالے حالیہ اقدامات بھی گزشتہ کوششوں کی طرح ناکام ہوجائیں گے۔انہوں نے سپریم کورٹ کی گزشتہ روز ہونیوالی سماعت پر اپنے رد عمل میں کہاکہ عدالت عظمی کو میر ے خلاف احمر بلال صوفی سمیت دیگر ذرائع کی طرف سے غلط معلومات دی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ کسی کیخلاف فوجداری مقدمے کے اندراج کیلئے ایک مخصوص وقت ہوتا ہے ،حقانی نے کہاکہ امریکی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کے خلا ف پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد فوجداری مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا ہے جبکہ انہوں نے اپنے سفیر کے عہدے سے نومبر 2011میں استعفا دیدیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی حکام نے میرے خلاف ایسے کسی مقدمے کے اندراج کیلئے کوئی اقدام اٹھایا تو امریکہ سمیت یورپی حکام ان سے 2011ء میں کئے گئے جرم کی 2018ء میں ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق پوچھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف اٹھائے اقدامات کا پہلے بھی کوئی نتیجہ نکلا نہ اب کچھ حاصل ہونے والا ہے ۔

حسین حقانی

مزید : صفحہ اول