فیصل آباد پولیس مقابلہ، 2طلبہ کی ہلاکت پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)فیصل آباد میں جعلی پولیس مقابلے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعے پر سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخوست دائر کردی گئی ہے ۔سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ناکوں پر شہریوں کو دردناک طریقوں سے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر رہی ہے، ذیشان اور ارسلان دونوں طالب علموں کو فیصل آباد میں ناکے پر نہ رکنے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا، درخواست گزار کے مطابق 8 اگست کو واقعہ پیش آیا اور 8 اگست کو ہی طالب علموں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ارسلان اور ذیشان نے 960 نمبر لے کر غریب والدین کا سہارا بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں انہیں ہلاک کر دیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس پاکستان اس افسوس ناک واقعہ کا از خود نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔
فیصل آباد