جھوٹ بولناعمران کاوطیرہ ،دوبارہ گنتی کاوعدہ پورانہیں کیا ، سعد رفیق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہم نے ترقیاتی کام کرائے،وقت ضائع نہیں کیا ، ریلو ے کی بہتری کیلئے اقدامات کی نگران حکومت بھی معترف ہے۔نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں ،جھوٹ بولناعمران خان کاوطیرہ ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ جو حلقہ کہیں گے ہم اس حلقے کو کھول دیں گے،انہوں نے دوبارہ گنتی کاوعدہ بھی پورانہیں کیا ،ہربارعوامی طاقت سے الیکشن جیتا ،حلقے کے عوام نے ووٹ کوعزت دوکے بیانیے کی لاج رکھی، ہم نے ترقیاتی کام کرائے،وقت ضائع نہیں کیا ، ہم نے ریلوے کی نجی کاری نہیں ہونے دی، ریلو ے کی بہتری کیلئے اقدامات کی نگران حکومت بھی معترف ہے،5 سال کے دوران ہمارے ساتھ جوکچھ ہوا،عوام کے سامنے ہے۔