سرگودھا یونیورسٹی کے طلباء کو ڈگریاں نہ ملنے پر وی سی کو نوٹس

سرگودھا یونیورسٹی کے طلباء کو ڈگریاں نہ ملنے پر وی سی کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طالب علموں کو ڈگریاں نہ ملنے کے خلاف دائردرخواست پروی سی یونیورسٹی آف سرگودھا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے تنویر شہزاد سمیت دیگر طلباء کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ایم اے انگلش کا امتحان پاس کیا، دوران تعلیم ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرا دیئے،اب انہیں ڈگریاں جاری نہیں کی جا رہی ہیں،درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ انہیں ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

سرگودھایونیورسٹی

مزید : صفحہ آخر