سیکرٹری بلدیات کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے 3ستمبر تک مزید مہلت

سیکرٹری بلدیات کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے 3ستمبر تک مزید مہلت

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ میں سیکرٹری بلدیات کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری بلدیات کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے 3ستمبر تک مزید مہلت دے دی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پیرا مڈ کنسٹرکشن کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2015 ء میں اس نے لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا ٹھیکہ لیا،بروقت کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ نہیں دیا جا رہا،عدالت کے 3مارچ 2016 ء کو معاوضہ ادا کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جس پرتاحال عمل درآمد نہیں کیا گیاہے،درخواست گزار نے استدعا کہ حکم عدولی پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیکرٹری بلدیات

مزید : صفحہ آخر