طالب علم کو رزلٹ کارڈ جاری نہ کرنے پر ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کو نوٹس جاری

طالب علم کو رزلٹ کارڈ جاری نہ کرنے پر ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کی جانب سے طالب علم کو رزلٹ کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وائس چانسلر، امتحان کنٹرولر اور پرنسپل سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ڈاکٹر عمار بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رزلٹ کارڈ جاری نہیں کیا جارہا ،یونیورسٹی انتظامیہ اضافی فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، وکیل نے نشاندہی کی کہ اضافی فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے رزلٹ کا جاری نہیں کیا جا رہا ، عدالت سے استدعا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اضافی فیس وصول کرنے سے روکا جائے اور ڈگری جاری کرنے کا احکامات جاری کئے جائیں۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اگست کو جواب طلب کر لیا ہے۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر