قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم احمد خان نے لاہور ہائی کورٹ میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں برگد کا پودا لگایا ،اس موقع پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری راؤ عبدالجبار اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ شجرکاری ایک نیک عمل ہے اور موجودہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے درخت ہماری آئندہ نسلوں کے ضامن بھی ہیں، اسی تناظر میں لاہور ہائی کورٹ کورٹ میں شجر کاری مہم کا آغازکیا گیا ہے اور ہائی کورٹ کے احاطہ میں موجود تمام خالی جگہوں ہر پودے لگائے جارہے ہیں۔ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے پودا لگانے کے بعد دعا کی اور ہائی کورٹ احاطہ میں مختلف جگہوں پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ بھی لیا۔

شجر کاری مہم

مزید : صفحہ آخر