اندرون شہر میں غیر قانونی عمارات کو قانونی قرار دینے کیخلا ف ڈی جی والڈ سٹی کو خط

اندرون شہر میں غیر قانونی عمارات کو قانونی قرار دینے کیخلا ف ڈی جی والڈ سٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)اندرون شہر میں غیر قانونی عمارات کو قانونی قرار دینے کے خلاف ڈی جی والڈ سٹی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کہ جانب سے لکھا گیا ہے ،خط کی کاپی یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج اور دیگر کو بھجوائی گئی ہے ،خط میں اندرون شہر میں عمارتوں کو قانونی قرار دینے سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اندرون شہر میں غیر قانونی عمارات کو قانونی قرار دینے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے ،اندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات عدالت عالیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ،ثقافتی ورثہ محفوظ نہ کرنے سے اندرون شہر کا حسن تباہ ہو گیا ہے ،خط میں استدعا کہ گئی ہے کہ اندرون جیسے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے فوری طور پر غیر قانونی تعمیرات کی منظوری روکی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -