وزیر اعظم، وزیراعلیٰ الیکشن میں مخالفین بھی ووٹ دینگے:محمود الرشید

وزیر اعظم، وزیراعلیٰ الیکشن میں مخالفین بھی ووٹ دینگے:محمود الرشید

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمودالرشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حزب اختلاف کے بنچوں سے بھی ووٹ ملیں گے، پیپلز پارٹی سپیڈ، ڈیزل اتحاد سے خود کو جلد الگ کر لے گی، یوم آزادی نہ منانے والوں کو ملک میں رہنے اور سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان اور شہباز کی جانب سے اسکی تائید دونوں قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر اسلم ضیغم، شفیق خادم ایڈووکیٹ، فاران مشتاق، محسن سلہری، نعمان رشید، اکمل خان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈیشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی پیداوار میں اضافہ، تعلیم اور صحت میں اصلاحات اور روایتی تھانہ کلچر ختم کر نیکا وقت آ گیا ہے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر