بلاول نے پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

بلاول نے پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیپارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار 12 اگست کو شام چھ بجے زرداری ھاوس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 13 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی واضح رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہم خیال جماعتوں کے اتحاد نے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ کو متفقہ امیدوار بنانے کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری

مزید : صفحہ آخر