پی آئی اے کی اسلام آباد سے میلان اور پیرس کی پروازیں منسوخ
لاہور ( سٹاف رپورٹر) اسلام آباد سے میلان اور پیرس جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 اور واپسی پرواز پی کے 750 منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی منسوخی آپریشنل وجوہات اور طیارے کی عدم دستیابی کے باعث ہوئی ہے۔منسوخی کے بارے مسافروں کوان کے دستیاب نمبروں پر پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔مسافروں کو آئندہ پرواز پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے ۔پرواز کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو ہونیوالی زحمت پر پی آئی اے انتظامیہ معذرت خواہ ہے ۔
پروازیں منسوخ