کابل سے پاکستان داخل ہونیوالے 7بین الاقوامی فضائی روٹس 16ستمبر تک بند

کابل سے پاکستان داخل ہونیوالے 7بین الاقوامی فضائی روٹس 16ستمبر تک بند

لاہور ( این این آئی) محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور ریڈار کے زیر انتظام 7 بین الاقوامی فضائی روٹس کو کابل سے پاکستان داخل ہونیوالی پر و ازوں کیلئے 16 ستمبر تک بند کر دیا، بند کیے جانیوالے روٹس پر 33 ہزار فٹ کی بلندی سے کم اونچائی پر پرواز کی اجازت نہیں ہو گی۔محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے جانیوالے انتباہ کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل کی فضائی حدود سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونیوالی پروازوں کو سات مختلف مقامات سے داخل ہونے سے 16ستمبر تک روکا گیا ہے خلاف ورزی کرنے پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ سول ایوی ایشن نے اپنی نئی جاری کردہ تنبیہ سے افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کابل ائیر پورٹ انتظامیہ سمیت تمام ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، بند کیے جانیوالے تمام روٹس لاہور ریڈار کے زیر انتظام کنٹرول کیے جاتے ہیں۔

فضائی روٹس بند

مزید : صفحہ اول