تحریک انصاف کیساتھ مکمل تعاون کریں گے ،چوہدری شجاعت
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ(ق) ،تحریک انصاف کیساتھ مکمل تعاون کریگی، مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، ملک کے بہتر مفاد میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت کاحصہ بن رہے ہیں، احتساب کا عمل ہر ایک کیلئے ہے قوم کا پیسہ لوٹنے والے بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ، ان خیالات کااظہار صدرمسلم لیگ(ق)چوہدری شجاعت حسین نے مرکزی رہنما چوہدری سلیم بریار سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔
چوہدری شجاعت