مخالفین کے پاس ڈالر تو ہمارے پاس اللہ ہے ، معاشی جنگ نہیں ہاریں گے

مخالفین کے پاس ڈالر تو ہمارے پاس اللہ ہے ، معاشی جنگ نہیں ہاریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترک کرنسی لیرہ کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کمی پر کہا کہ مخالفین کی کرنسی کو بینکوں میں لیرہ سے تبدیل کروائیں تاکہ ہم معاشی طور پر مضبوط ہوسکیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر مخالفین کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس اللہ ہے’آپ نے جو اپنے تکیوں کے نیچے چھپا کر یوروز، ڈالرز، اور سونا رکھے ہیں اسے ہمارے بینکوں میں لیرہ میں تبدیل کروائیں، یہ ایک قومی جدو جہد ہے،انہوں نے ترکی کو نقصان پہنچانے کی غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہماری عوام کا جواب ہوگا جو ہم پر معاشی جنگ شروع کر رہے ہیں ہم یہ معاشی جنگ نہیں ہاریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -