حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار،سانس لینے میں تکلیف

حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار،سانس لینے میں تکلیف

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئے ، انکو گلے میں ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کے بعد لیگی رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئے ہیں،حنیف عباسی کو ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔جیل حکام کے مطابق جیل اسپتال میں ہی حنیف عباسی کا چیک اپ جاری ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے جب کہ ان کے گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔

مزید : صفحہ اول