الیکشن جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی پریشان ہیں،شہلا رضا

الیکشن جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی پریشان ہیں،شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے جیتنے اور ہارنے والے دونوں پریشان ہیں، پیپلزپارٹی قیا د ت کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ایک خصوصی انٹرویومیں شہلا رضانے کہاپیپلز پارٹی کو اندرون سندھ میں ہرانے کی کوشش کی گئی، ہمارا میڈیا ٹرائل ہوا۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد نیا نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوچکا ہے، دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔سندھ اسمبلی نے بہت سی قانون سازی کی ہے جس کی تعریف کی گئی، پیپلز پارٹی نے صوبے کیلئے خدامات انجام د یں۔شہلا رضانے کہاکہ کراچی میں امن ن لیگ نہیں پیپلزپارٹی لیکر آئی ہے، ہم نے شہر میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، پی پی نے سند ھ میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔مسلم لیگ ن نے سندھ حکومت کو ایک پائی نہیں دی تھی، کراچی میں ماضی میں لاشیں گرتی تھیں ایسی صو ر تحال کو پیپلزپارٹی نے کنٹرول کیا۔
شہلا رضا

مزید :

صفحہ اول -