اسحق ڈار کو واپس لانے کیلئے نیب کا انٹرپول سے رابطہ

اسحق ڈار کو واپس لانے کیلئے نیب کا انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیب نے سابق وزیر خزانہ استحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ۔ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی اس حکمت عملی کے تحت اسحاق ڈار کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں ۔ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے تمام قانونی طریقے اور وسائل استعمال کیا جائیں گے ۔ نیب نے برطانوی حکام سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹر سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے ۔

نیب ،ڈار

مزید : صفحہ اول