عمران خان کا منشورہماری فلاسفی سے مطابقت رکھتا ہے،جرمن سفیر

عمران خان کا منشورہماری فلاسفی سے مطابقت رکھتا ہے،جرمن سفیر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلسل تیسری بار اقتدار سویلین حکومت کو منتقل ہورہاہے، انتخابات سے اصل فتح پاکستان کے عوام اور جمہوریت کی ہوئی، تحریک انصاف کا منشور پڑھا ہے، عمران خان کا 100روزہ پروگرام جرمنی کی فلاسفی سے مطابقت رکھتا ہے، جرمنی نئی حکومت سے تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلے 100دن کا پروگرام بہت اہم ہے۔ عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ جرمنی نئی حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ عمران خان کا پروگرام جرمنی کی فلاسفی سے مطابقت رکھتا ہے۔ جرمن کمپنیوں کو سی پیک میں سرمایہ کیلئے دعوت دے رہا ہوں۔ پاکستان میں تیسری بار اقتدار سویلین حکومت کو منتقل ہورہا ہے۔ انتخابات 2018پاکستان کے عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ انتخابات سے اصل فتح پاکستان کے عوام اور جمہوریت کی ہوئی ہے۔

جرمن سفیر

مزید : صفحہ اول