جاپان، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ، دیگر سات لاپتہ

جاپان، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ، دیگر سات لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (آن لائن) جاپان میں لاپتہ ہونے والا ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر سات افراد کی حالت اور انکی ممکنہ ہلاکتوں بارے فوری کوئی علم نہیں ہو سکا جبکہ سیلف ڈیفنس فورس اور مقامی ریسکیو حکام انتہائی شدید دھند میں جائے حادثہ پر پہنچنے کے لئے کوشاں ہیں مقامی حکام کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ڈیزاسٹر روک تھام ہیلی کاپٹروں میں سے ایک تھا جسکا جاپانی خطے گونما میں ائر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ کھو گیا تھا جسکے بعد میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -