برطانوی عدالت کاتین پاکستانی نژادمجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کاتین پاکستانی نژادمجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

لندن(این این آئی) برطانوی عدالت نے حکومتی فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بدنامِ زمانہ گرومنگ گینگ کے تین اراکین کی برطانوی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے احکامات دے دئیے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق اب گینگ کے تینوں پاکستانی شہری برطانیہ میں مزید قیام نہیں کرسکتے اور ممکنہ طور پر انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا، خیال رہے کہ انہوں نے قانونی طریقے سے برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی نڑاد برطانوی شہری عبدالعزیز، عادل خان اور قاری عبدالرؤف شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان 9 پاکستانیوں اور افغانیوں کے گینگ میں شامل ہیں جنہیں کم عمر لڑکیوں کو نشے اور شراب کے ذریعے جنسی تعلقات میں راغب کرنے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ان تینوں مجرموں کو مئی 2012 میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ گینگ کا سرغنہ شبیر احمد تاحال زیر حراست ہے جسے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مذکورہ معاملہ مئی 2015 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب موجودہ وزیراعظم تھریسامے، جو اس وقت وزیر داخلہ تھیں، نے عوامی مفاد میں ان افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے احکامات دیے تھے۔جس پر مذکورہ مجرموں نے حکومتی فیصلے کو 2 امیگریشن ٹریبونیل میں چیلنج کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر