فلسطینی عوام کی معاونت کے لئے امیر قطر کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، محمود عباس

فلسطینی عوام کی معاونت کے لئے امیر قطر کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، محمود عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوہا (آن لائن) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی کی جانب سے فلسطینی عوام کی معاونت کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہایا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے ترجمان صائب اریکات نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور امیر قطر کے درمیان ملاقات دوہا میں اہم ملاقات ہوئی جس مین شیخ تمیم نے محمود عباس کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور مشرق وسطی کے دو ریاستی حل کو علاوہ کوئی اور آپشن قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فلسطینی صدر نے مشرقی بیت المقدس کو اسرائیلی دار لحکومت تسلیم کرنے اور اپنے سفارتخانے کی منتقلی کو امریکی فیصلے کو مسترد کرنے بارے قطر کی پوزیشن کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے فلسطین کے بہترین مفاد میں دوبارہ مفاہمت کے حصول کیلئے اپنی آ ما دگی کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مزید :

عالمی منظر -