سپریم کورٹ نے این اے 112 میں ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا حکم معطل کرد یا

سپریم کورٹ نے این اے 112 میں ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا حکم معطل کرد یا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے این اے 112 میں ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا ،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حلقہ کو منتخب نمائندے سے محروم نہیں کر سکتے، قومی اسمبلی کے حلقہ 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ن لیگ کے کامیاب امیدوار جنید انوار نے ہائی کورٹ کی جانب سے دوبارہ گنتی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کور ٹنے کامیاب امید وار جنید انور کی اپیل منظور کرتے ہوئے این اے 112 میں ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا۔ ہائیکورٹ نے چوہدری اشفاق کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حلقہ کو منتخب نمائندے سے محروم نہیں کر سکتے۔

مزید : عالمی منظر