بھمبر میں موسلا دار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی

بھمبر میں موسلا دار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی

بھمبر(آئی این پی) بھمبر میں صبح سویرے موسلا دار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ،ضلعی انتظامیہ نے تمام امدادی ادارں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،جمعہ کے روز صبح سویرے ہونی والی بارش سے تین تحصیلوں بھمبر ،برنالہ ،اور سماہنی میں بیشتر نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ،ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو عوام کے جان ومال کے تحفظ ،نشیبی علاقوں کے آس پاس رہائش پذیرآبادی کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ،ڈی سی بھمبر سردار خالد نے ریسکیو،سول ڈیفنس اور دیگرمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

مزید : عالمی منظر