چیئر مین پی سی بی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش

چیئر مین پی سی بی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد عمران خان پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کوپیش کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نجم سیٹھی کے قریبی عزیزسمیت 20افراد کوبورڈمیں اہم عہدوں پربھرتی کیاگیا۔ نجم سیٹھی کے ایف بی آر اور دوسرے کیسز بھی عمران خان کے سامنے رکھ دیئے گئے۔حلف اٹھانے کے فوری بعد عمران خان پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ کریں گے ، پی سی بی کے معاملات میں مبینہ بیضابطگیوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منظورنظرافراد کی کرکٹ بورڈ میں تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیاجائیگا، پی ایس ایل اورکرکٹ بورڈ کی آڈٹ رپورٹ بھی تحقیقاتی رپورٹ کاحصہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نجم سیٹھی کے قریبی عزیزسمیت 20افراد کوبورڈمیں اہم عہدوں پربھرتی کیاگیا۔ نجم سیٹھی کے ایف بی آر اور دوسرے کیسز بھی عمران خان کے سامنے رکھ دیئے گئے۔حلف اٹھانے کے فوری بعد عمران خان پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی