ڈنمارک، ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ فرانسیسی جوڑی نے جیت لی
کوپن ہیگن(آئی این پی ) ڈنمارک میں ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ کا مقابلہ فرانسیسی جوڑی نے جیت لیا، ایونٹ میں جاپان نے دوسرا اور سپین نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔ڈنمارک میں ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ کا قابلہ فرانس نے جیت لیا، فرانسیسی جوڑی نے جیت کیلئے خوب جدوجہد کی اور فاتح قرار پایا۔ ایونٹ میں جاپانی ٹیم نے دوسری اورسپین نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔
ڈنمارک میں سیلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں دنیا بھر کے ماہر کشتی رانوں کا کڑا امتحان ہوا، ٹیموں نے تیز ہواں کا خوب مقابلہ کیا اور ایک دوسرے پر برتری کیلئے بھرپور محنت کی، فرانس کی جوڑی نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کو برقرار رکھا۔ انہوں نے فیصلہ کن روز نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ سب سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر سونے کا تمغہ بھی جیت لیا۔