جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ،آج دو میچ کھیلے جائینگے

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ،آج دو میچ کھیلے جائینگے

اسلام آباد (اے پی پی) اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ(آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں اکبر کلب کا مقابلہ بولان سے جبکہ جی نائن گراونڈ میں روور کلب کا مقابلہ ذیشان کلب سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی