کبھی پیسے کیلئے نہیں کھیلا،ہمیشہ ملکی مفاد عزیز رہا:محمد حفیظ
لاہور(سپورٹس رپورٹر(پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو حال ہی میں دیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤندر محمد حفیظ نے میڈیا پر اپنے حوالے سے چلنے والے خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں ’بی‘ کیٹیگری دینے پر ناخوش محمدحفیظ نے مزید کہا کہ ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں محمد حفیظ کو اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں اور کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔